پاکستانی شیعہ خبریں
سعودی عرب ایران کیساتھ جاری اپنی جنگ کو اب پاکستان کی پچ پر لڑنا چاہتا ہے، حافظ حسین احمد
شیعہ نیوز (جیکب آباد) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ جاری اپنی جنگ کو اب پاکستان کی پچ پر لڑنا چاہتا ہے، ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم اسی مقصد کی خاطر پاکستان کو دی گئی۔ جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا کہ جیکب آباد میں موجود شہباز بیس امریکہ مستقل طور پر رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد علاقہ میں اثر و رسوخ کے لئے جیکب آباد کی شہباز بیس امریکی منصوبوں کا اہم حصہ ہے۔