کوئٹہ سریاب روڈ دھماکے میں ایک بچی جاں بحق،متعدد زخمی
شیعہ نیوز(کوئٹہ)کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو ایف سی اہلکاروں سمیت 15افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3کی حالت نازک بتائی جاتی ہے بم دھماکے کے باعث رکشے ‘گاڑیوں‘موٹر سا ئیکلوں اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک کے قریب سیکورٹی فورسز کی قافلہ گزرتے ہی زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی فائزہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 15افراد نیاز اللہ‘عبدالرسول بخش‘نعمت اللہ‘لال محمد‘صاحب‘یوسف‘عبدالعلی‘عبدالصمد‘شراف الدین‘جلال خان‘ناصر خان‘شکیل‘عبدالغفور اور رضا محمد شامل ہے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے بم دھماکے میں ایک رکشہ‘دوموٹر سائیکلیں اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی