پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، پولیس مقابلے میں تحریک طالبان سواتی گروپ کا اہم سرگرم دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان سواتی گروپ کا سرگرم دہشتگر امین متین ہلاک ہو گیا جبکہ منگھو پیر کی میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان سواتی گروپ کا اہم سرگرم دہشتگرد امین متین ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امین متین پولیس کو دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ امین سوات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے بعد کراچی منتقل ہو گیا تھا اور اس نے سہراب گوٹھ میں اپنا ٹھکانا قائم کر رکھا تھا جہاں سے وہ کارروائیاں کیا کرتا تھا۔ دہشتگرد امین متین مختلف مقدمات میں سوات پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ مارے جانے والے دہشتگرد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button