پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان اسد چاؤلہ شہید

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں ایک طرف تو دہشتگرد عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب شیعیان حیدرِ کرار کی نسل کشی بھی جاری ہے، کراچی کے میں مطابق عوامی چوک منظور کالونی پر امریکی سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے بوتراب اسکاوٹ کے کارکن اور سیمنٹ شاپ کے مالک 27 سالہ اسد چاولہ ولد آفتاب علی کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی دہشتگردوں نے شہید اس چاؤلہ کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے کام کے لئے نکلے تھے۔ گھات لگائے دہشتگردوں کی فائرنگ سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ اسد چاولہ کے جسد خاکی کو جناح ہسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی نماز کل بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے کی جائے گی۔ واضح رہے کے شہر کراچی میں عملاً تکفیری وہابی دیوبندی دہشتگردوں کا راج ہے جبکہ سندھ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button