Uncategorized

راولپنڈی، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز (راولپنڈی) حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر راولپنڈی میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی زندگیاں ان کے سیرت و کردار میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کانفرنس میں سید منور حسن، علامہ سید ساجد علی نقوی، جنرل (ر) حمید گل، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر آقائے اکبری، ایرانی رکن پارلیمنٹ آیت اللہ محمدی، میاں اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجود ہ وقت کا تقاضا ہے کہ غیر اسلامی ثقافت کی یلغار کو روکا جائے اور نسل نو کو اسلامی ثقافت اور تہذیب سے روشناس کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کی پیروی کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button