Uncategorized

پاکستان کو عزت و حرمت سے ہمکنار کرنے کیلئے خانوادہ رسالت کی اطاعت لازمی ہے، علامہ حامد موسوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ علامہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شیاطین دہر عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کو ظُلمت و باہمی کشمکش کے دلدل میں دھکیل کراسلام کی ابدی و سرمدی حقانیت جھٹلانا اوراسلامی اخوت کے آفاقی فلسفے کومہمل ثابت کرکے تصورِ اُمہ کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں، دشمنان اسلام حرمت اہل بیت  کو پامال کر کے محمد کو ابتر کے طعنے دینے والے دشمنوں کا تسلط مستحکم کرنا چاہتے ہیں، عرب و عجم کی سیاسی بساط پر دوستی اور دشمنی کے نئے نئے معیار مقرر کئے جا نا لمحہ فکریہ ہے ، اللہ نے خانوادہ رسالت کی اطاعت کومعاشرتی نظامِ ِ حیات کی حفاظت اورسلسلہ امامت کو اختلافات ختم کرنے کاوسیلہ بنایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسول خدا کی پیاری بیٹی خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جودنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں جمعہ کو عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ  کی مناسبت سے مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کے حصار اورظلم و بربریت سے دوچار وطن عزیز پاکستان کو عزت و حرمت سے ہمکنا رکرنے کیلئے خانوادہ رسالت کی اطاعت لازمی ہے ۔انہوں نے خاتون جنت کی شہادت کے پر غم موقع پر دنیائے علم و دانش اور دوستدارانِ اہلبیت ‘پاکیزہ صحابہ کبار اور بالخصوص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ تقدس مآب میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تاریخ بشریت میں ایسی مثالی خواتین گزری ہیں کہ جنہیں آئیڈیل بنا کر خواتین عالم نہ صرف اپنی زندگیوں کو سنوارسکتی ہیں بلکہ ان نامور خواتین کی سیرت کا ابلاغ کرکے ن عالم انسانیت کو بام عروج تک پہنچا کر دنیا و آخرت میں کامیاب و سرفرازہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم کا فاطمہ زہرا  کیلئے احترام و تکریم در اصل عورت ہی کی تکریم ہے،خداوندِعالم نے خانوادہ رسالت کی اطاعت کومعاشرے کے نظام کی حفاظت کیلئے اورامامت کو اختلاف سے بچانے کیلئے وسیلہ قراردیا ہے لہذا آج ہمیں خود اپنا محاسبہ کرنا ہو گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button