پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان کو فرقہ واریت سے بچانے کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

شیعہ نیوز (گڑھی خدا بخش) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو فرقہ واریت سے بچانے کی ضرورت ہے، سب کو پاکستان کو بچانے کی سوچ رکھنی ہوگی، ملک بچانے کے لئے تمام دوستوں سے بات کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی پر آصف علی زرداری کا گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 35 سال میں آج پہلی دفعہ وقت تبدیل کیا گیا جو بھٹو کے نواسے کی ہمت تھی، اس وقت اسلامی دنیا ایک کٹھن موڑ پر کھڑی ہے، مسلمان دنیا پر مصیبت آئی تو پاکستان نے مشکل کا مقابلہ کیا لیکن اس مشکل میں خود کو نہیں ڈالا، آج ایسے ہی حالات ہمارے خطے میں چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی پر ایک بڑا قرض بھی ہے اور امتحان بھی، اس وقت سمجھ نہیں آرہا کہ دنیا کس طرف چل نکلی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے کی سوچ رکھنی ہے، ہمیں مسائل سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے، یہ ہمارے ساتھ ہیں، پاکستان کو بچانے کے لیے تمام دوستوں سے بات کریں گے، دانشوروں سے یہ سوال کرنا چاہوں گا کہ پاکستان کو کس طرح چلنا چاہیے۔؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button