پاکستانی شیعہ خبریں

ایبٹ آباد، دوران مجلس سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کا امام بارگاہ کا محاصرہ، عزادار زخمی

شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے کاکول میں کالعدم فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے مجلس عزاء میں شرکت کے لئے آنے والے عزادار کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایام فاطمیہ (ع) کے سلسلہ میں امام بارگاہ تکیہ حسین (ع)، بے وطن سرکار، کاکول میں مجلس عزا جاری تھی کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے امام بارگاہ کے سامنے کھڑی مشتبہ گاڑی کو روکا، جس پر سپاہ صحابہ کی ڈنڈا بردار فوج نے امام بارگاہ کا محاصرہ کر لیا اور مجلس میں شرکت کے لئے آنے والے عزادار نوازش علی شاہ سکنہ کاکول کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی نوازش شاہ کو قریبی کمپلیکس اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم واقعہ کی ایف آئی آر اب تک درج نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button