پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں طالبانائزیشن ہو رہی ہے، دہشتگردی کیخلاف نواز شریف کی ضرورت ہے، آصف زرداری

شیعہ نیوز (نوڈیرو) سابق صدرِ پاکستان آصف علی یزرداری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر موجودہ منتخب حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، ملک کی مشکلات کے حل کیلیے نواز شریف کو پورا موقع ملنا چاہیے، اگر نواز شریف کو موقع نہ دیا گیا تو وہ دہشتگردی کا مسئلہ حل نہیں کر سکیں گے، ہم طالبان اور خارجہ پالیسی پر نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات انہوں نے نوڈیرو سندھ میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں طالبانائزیشن ہو رہی ہے، مجھے کراچی میں دہشتگردی کے خلاف نواز شریف کی ضرورت ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ایم کیو ایم سے مفاہمت کیلیے مذاکرات کر رہے ہیں اس پر سابق صدر نے کہا کہ مفاہمت کیوں نہ کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ سندھ میں بہترگورننس کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button