پاکستانی شیعہ خبریں

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ طالبان کے حمایتوں کو اپنی گود میں بٹھائے ہوئے ہیں، علامہ اسد اقبال زیدی

شیعہ نیوز (خیرپور) 4 اپریل کو پنجگولہ مسجد شمس  خیرپورمیں دہشت گرد تکفیری گروہ کی جانب سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعت اور علماء حق کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کیا گیا،جس کی شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیرپورکے ضلعی صدرعلامہ سیداسداقبال زیدی قمی،سیکریٹری جنرل سیدامتیازحسین شاہ اوربرادرعلی عظمت بلوچ نے اپنے پریس بیان کہاہے کہ ایک طرف بلاول بھٹوطالبان کوللکاررہے ہیں تودوسری طرف ان کے وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ طالبان کے حمایتوں کوگود میں بٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کالعدم دہشت گرد گروہ نے نشست کے دوران فرقہ وارانہ تقریریں کرکے خیرپورمیں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ ریکارڈ پربات ہے ویلکم طالبان ویلکم طالبان کے نعرے لگائے گئے ہیں،جس کے باعث خیرپورکا پرامن ماحول خراب کیا جا رہا ہے ۔

شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے خیرپور میں امن  وامان کے خاطرانتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ہے، نیز ہمارے کسی بھی جلسہ و مجلس میں کبھی بھی کسی مسلک اورفرقے کی دل آزاری نہیں کی گئی جبکہ تکفیری جلسے میں مکتب تشیع کے مقدسات کی توہین کی گئی۔انہوں مطالبہ کیا کہ اس شر انگیز حرکت پرخیرپورانتظامیہ 4 اپریل کی نشست میں فرقہ وارانہ تقریروں پر ازخونوٹس لے بصورت دیگر شیعہ علماء کونسل سخت احتجاج کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button