دہشتگردوں کی تلاش میں دیوبندی تبلیغی مرکز رائیونڈ پر پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
شیعہ نیوز (رائیونڈ) وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی صدر ملک اویس کی قیادت میں اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا اور وہاں موجود مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی۔ وزیر اعظم ہاؤس کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ دریں اثنا انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق تمام صوبائی افسروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں۔ سکیورٹی پلان بعض اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو بھجوا دیا گیا ہے، ایسے افراد جو فرقہ وارانہ تصادم پھیلانے میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔