کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر سید قاسم عباس شہید
شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں شیعہ نسل کشی جاری، آپریشن کے باوجود دہشتگرد آذادانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے یوسف پلازہ کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع ڈاکٹر سید قاسم عباس شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سید قاسم عباس ولد سید غلام عباس کو تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی AYZ238 میں واٹر پمپ یوسف بلازہ میں موجود اپنے کلینک سے نکل کر جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس سے ان ڈرائیور جس کا تعلق اہلسنت سے ہے وہ شدید زخمی اور ڈاکٹر قاسم عباس موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ڈاکٹر سید قاسم عباس کے جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال سے رضویہ امام بارگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید ڈاکٹر قاسم عباس شاہ فیصل نمبر 2 کے رہائشی تھے۔