آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا انعقاد
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ادارہ بولڈ (بورڈ آف لٹریسی ڈویلپمنٹ) کے تحت تین رزہ ٹریننگ آف ٹرینرز کا پروگرام کراؤن پیلس گیسٹ ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ جس سے تعلیمی اسکالرز ڈاکٹر مرزا حبیب، ڈاکٹر اجتبیٰ الحسن اور محمد ثقلین بٹ نے شرکاء کو تربیت دی۔ اس تین روزہ تعلیمی تربیتی پروگرام میں 35 پروفیشنل ٹرینر نے حصہ لیا۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر نے پروگرام کا جائزہ لیا اور شرکاء کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پیس یعنی پلینڈ ایجوکیشنل اینڈ کیریئر ایکسیلینس کو فروغ دینے کے کیلئے کرائے جا رہے ہیں تاکہ ٹرینرز کے اسکلز میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد دور دراز علاقوں میں ترغیب تعلیم کے لئے ٹرینرز اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس پروگرام کا دائرہ پاکستان کے دیگر شہروں تک وسیع کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ بولڈ کے تعاون سے اگلے دو ماہ میں راولپنڈی ملتان اور فیصل آباد میں بھی پیس یعنی پلینڈ ایجوکیشنل اینڈ کیریئر ایکسیلینس کے پروگرومات کرائیں گے۔