پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے ورنہ قاتلوں سے خود انتقام لینگے، حسینی فورس

شیعہ نیوز (کراچی) حسینی فورس پاکستان کے مرکزی ترجمان اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ امریکی سعودی نواز حکومت ایک طرف تو اسلام و پاکستان دشمن تکفیری طالبان دہشتگردوں کا رہا کر رہی ہے تو دوسری طرف انہی دہشتگردوں کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کا میڈیا ٹرائل کر رہی ہے، میڈیا برقعے میں بھاگنے والے تکفیری دہشتگردوں کو اپنے چینلز پر بیٹھا کر محبِ وطن پرویز مشرف کے خلاف بکواس اگلوا رہا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں اشتر رضا اشتر نے کہا کہ جس ملک میں قاتل آزاد ہو جبکہ مقتول قید و بند میں ہو تو پھر اس ملک کا خدا حافظ ہے، نواز حکومت نے 70 ہزار مسلمانوں کے قاتلوں کو رہا کرکے ثابت کر دیا کہ وہ دہشتگردوں کی سیاسی سرپرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، پرویز مشرف کے ساتھ اپنی ذاتی دشمنی نکال رے ہیں، حسینی فورس کا ہر جوان پرویز مشرف کیساتھ ہر محاز پر کھڑا ہے، سابق صدر اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں، مملکت خداداد پاکستان کے محب وطن 5 کروڑ شیعہ ان کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
 
اشتر رضا اشتر نے کہا کہ خیرپور میں دہشتگردوں کی آمجگاہ شمس مسجد کو سیل کرنا سندھ حکومت کا اچھا اقدام ہے، سندھ حکومت کراچی میں بھی دہشتگردوں کی آماجگاہ صدیق اکبر مسجد ناگن چورنگی، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی، جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی، جامعہ بنوریہ گرومندر و سائٹ سمیت دیگر نام نہاد مدارس کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور ان میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو فوری طر پر گرفتار کرے کیونکہ انہی مساجد ضرار اور مدارس کے نام پر دہشتگردی کے مراکز میں ملت جعفریہ کے قاتل چھپے بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹر سید قاسم عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اشتر رضا اشتر نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے وگرنہ حسینی فورس کے جوان اپنے شہداء کے قاتلوں سے انتقام لینے میں گریز نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button