پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا،صدر مملکت ممنون حسین

شیعہ نیوز(کوئٹہ) صدرمملکت ممنون حسین دوروزہ دورے پر منگل کی صبح صو بائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ان کے ہمراہ و فاقی وزیر ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر ، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری تھے کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ٗ وفاقی وزیر مملکت میر جام کمال ٗ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال ٗ صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ٗ صوبائی وزیر داخلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر سرفراز بگٹی ٗ نواب محمد خان شاہوانی ٗ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل اور دیگر نے استقبال کیا کوئٹہ ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صدر مملکت صدر ممنون حسین خالد ایئر بیس پہنچے جہاں سے وہ سٹاف کالج چلے گئے ۔ صدر مملکت 2 روزہ دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے ارکان ، وزیراعلیٰ ، گورنر بلوچستان ، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ صدر کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے روٹس میں آنے والے سکولوں کو 2 روز کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ پولیس ، ایف سی اور اے ٹی ایف کی اضافی نفری بھی شہر میں تعینات کردی گئیں۔ 
ذرائع کے مطابق صدرمملکت ممنون حسن نے کہا ہے کہ بلو چستان کی عوام کو خوشحالی دینے اور ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور کوشش کررہی ہیں اور بلو چستان کے مسئلے کے حل کیلئے بلوچوں کو قومی دائرے میں لائیں گے اور بلو چستان جلد ایک خوشحال صوبہ بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صو بائی صدرنواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صو بائی وزراء و اراکین اسمبلی سے الگ ملاقات کر تے ہوئے کیا ‘صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ بلو چستان عرصہ دراز سے زیادتیوں کا شکاررہا موجودہ حکومت نے یہ محسوس کیا ہے کہ بلو چستان اب مزید محرومیوں اور زیادتیوں کا محتمل نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کو ترقی یافتہ اور خوشحالی صوبہ بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں مخلوط حکومت صو بے میں ترقی اور امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں وفاقی حکومت ان کو مکمل سپورٹ کریں گے صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا صدر مملکت نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دہارے میں لایا جائے اور ان سے بات چیت کی جائے کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں وفاقی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ جو بلوچ بھائی ناراض ہے انہیں قومی دہارے میں شامل کیا جائے یہ حکومت کی اولین کوشش ہے تاکہ وہ بھی بلوچستان کی ترقی میں حصہ لیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button