پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں سعودی امریکی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر حیدر رضا شہید

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں دو دن میں اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹروں کو شہید کیا جا چکا ہے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال کے سامنے سعودی امریکی نواز سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر حیدر رضا شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر حیرر رضا دارالصحت اسپتال میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے کر گھر جانے کیلئے نکلے ہی تھے کہ دہشتگردوں نے اسپتال کے سامنے ہی ان کی گاڑی ASV987 کو روک کر ان پر فائرنگ کر دی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دہشتگردوں نے ڈاکٹر حیدر رضا کے سر اور منہ پر گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں دارالصحت اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ڈاکٹر حیدر رضا دارالصحت اسپتال میں ایمرجنسی کے انچارج، جنرل سرجن اور پروفیسر تھے۔ واضح رہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود شہر میں 2 اہل تشیع ڈاکٹروں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button