Uncategorized

سراج الحق کے جماعت اسلامی کے امیر بننے کے بعد لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

شیعہ نیوز (لاہور) سراج الحق کے جماعت اسلامی کے امیر بننے کے بعد لیاقت بلوچ نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پارٹی کے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ صحت کی خرابی کی وجہ سے کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے معراج الہدیٰ صدیقی اور راشد تبسم کے نام زیر غور ہیں۔  دیگر ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کی امارت کیلئے نذر انداز کئے جانے پر جماعت اسلامی کے  سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل جماعت اسلامی کی شوریٰ کے اراکین نے استصواب رائے کے ذریعے طالبان کی حمایت کرنے والے منور حسن کو تنظیم کی امارت سے فارغ کرکے سراج الحق کو نیا امیر منتخب کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جماعت اسلامی میں یہ تبدیلی کیا نیا رنگ اختیار کرے گی، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button