پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی، گولیمار میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے غلام حسین شہید، علی رضا عابدی زخمی
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے علی بستی مسجد حیدری کے قریب پان کی دوکان پر امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دکان کا مالک غلام حسین شہید جبکہ ایک شیعہ جوان علی رضا عابدی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق موٹر ئیکل سوار دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس سے غلام حسین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر علی رضا عابدی زخمی ہوگئے۔ بعدازاں زخمی ہونے والے علی رضا عابدی کو علاج کیلئے آغا خان ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔