اب پاکستان میں بلوچ کہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اختر جان مینگل
شیعہ نیوز (دالبندین) مملکت خداداد پاکستان میں بلوچ کہنا جرم بن گیا ہے، اگر یہی حالات رہی تو اس کی خطرناک نتائج برآمد ہوسکتا ہیں، پاکستان آرڈنینس بلوچ نسل کشی کا لائسنس ہے، میرا رشتہ بلو چستان کے عوام کے ساتھ الیکشن کا نہیں خون کا ہے، جب تک زندگی رہی بلو چستان کے عوام کے وسائل لوٹنے والوں کے خلاف جدوجہد کرتارہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلو چستان سردار اختر جان مینگل نے بی این پی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جلسے سے بی این پی کے ڈپٹی آرگنائزر جہانزیب جمالدینی‘مرکزی میڈیا کوارڈینٹر آغاحسن بلوچ ‘اختر حسین لانگو ‘ملک عبدالوالی کاکڑ‘سردار عمران بنگلزئی‘حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ملک رحمت اللہ‘بابو انور نوتیزئی نے بھی خطاب کیا ‘سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عام الیکشن دو قسم تھے ایک سرکاری دوسرا عوامی ‘سرکاری الیکشن میں ہم ہار گئے لیکن عوامی الیکشن جیت گئے موجودہ حکومت کے دور میں لاپتہ افراد کی اجتماعی قبریں مل رہی ہیں دوسری جانب بلوچوں کو باآسانی اٹھانے اور غائب کرنے کیلئے پاکستان آرڈنینس جیسے کالے بل کا اجراء کیا جس کا مقصد بلوچ نسل کشی کو آسانی سے مارنا اور غائب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کی قائدین کا رشتہ بلو چستان کے عوام کے ساتھ الیکشن تک محدود نہیں بلکہ خون کا رشتہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلو چ قوم کیلئے عدالتوں تک گئے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا اب عوامی عدالتوں میں بھی جائینگے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بلوچ کہنے پر پابندی عائد کردی ہے جس نے بلوچ کا نام لیا اس کو لاپتہ کرکے اس کی لاش پھینکی جاتی ہے۔
سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ موجودہ صو بائی اور وفاقی حکومت اپنے آپ کو عوامی مینڈیٹ کا نعرہ لگاتے ہے لیکن مشرف بھی عوامی مینڈنٹ کا نعرہ لگایاتھا انہوں نے کہا کہ اب بلی سے بھی ڈرہے کیونکہ ہمیں ہر دور میں نظر انداز کرکے ہمارے ساتھ ظلم کی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دو ڈبے رکھیں تھے ایک سرکاری اور دوسرا عوامی ڈبہ تھا دنیا کی امیرترین خطہ بلو چستان اور چاغی کی عوام کے حالت زار دینے کی قابل نہیں ہے دنیا کی امیر خطے کے لوگ دنیا کی غریب ترین لوگ بن رہے ہیں ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہے اسلام آباد سے بھی لوگوں کو چاغی لا کر معدنیات کو لوٹاجارہا ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہر بلوچ کی گھر میں ماتم اور غم ہے بلو چستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہیں لیکن حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر حالات ٹھیک ہونے کی دعوے کررہی ہے بلو چستان میں افغان مہاجرین کی آباد کاری ہورہی ہے افغان مہاجرین آباد کاری بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے کیلئے ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ محمود خان دو قومی صوبے کا نعرہ تو لگاتی ہے لیکن بولان میں ان کا ایک قبر بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرے دورہ چاغی کو روکنے کیلئے پی آئی اے کی پلائٹ کو منسوخ کردیاگیا آج کا یہ جلسہ ثابت کرتی ہے کہ چاغی کے عوام محب الوطن ہے اس موقع پر چاغی کے سینکڑوں قبائلی سردار معتبرین نے بی این پی میں شمولیت اختیار کی علاوہ ازیں سردار اختر جان مینگل کے دالبندین آمد کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی شہر کو سیل کردیاگیا ہر جگہ پر فورسز کو تعینات کئے گئے تھیں