پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کی نیت خراب ہے، طالبان پاکستان کی سالمیت پر حملے کر رہے ہیں، رحمان ملک

شیعہ نیوز (کراچی) نواز حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئے، وہ تامل باغیوں سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہيں، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رحمان ملک کراچی آمد کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستان کی سالمیت پر حملے کر رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم سے کہا کہ وہ حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی نیت خراب ہے، طالبان اور حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button