پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد تنظیم جیش الاسلام نے سریاب روڈ ہر دو شیعہ ہزارہ نوجوانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) کالعدم دہشتگرد تکفیری تنظیم جیش الاسلام نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو افراد کو شہید کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تکفیری تنظیم جیش الاسلام کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سریاب روڈ پر انکے کارندوں نے دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ دہشتگرد گروہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر نے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو سفری سہولیات مہیا کیں تو انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔ یاد رہے موجودہ حکومت کے آنے کے بعد شیعہ ہزارہ قوم پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جسکی روک تھام موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں الیوسف ٹرمینل کے قریب امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے بس میں سوار شیعہ ہزارہ مسافروں جمعہ خان اور محمد نبی کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button