Uncategorized
وزیراعظم نے جان بوجھ کر ایسے شخص کو وزیر دفاع مقرر کیا جسے فوج ناپسند کرتی ہے، شیخ رشید
شیعہ نیوز(لاہور) فوج اور حکومت کے درمیان کشیدگی ہے اور اس کا نتیجہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھگتنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک نجی ٹی وی چینل سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے جان بوجھ کر ایسے شخص کو وزیر دفاع مقرر کیا جسے فوج ناپسند کرتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سال حکومت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر 11 مئی کو احتجاجی پروگرام کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔