پاکستانی شیعہ خبریں

این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کی لیکچرر منتظر مہدی کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (کراچی) اساتذہ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پاکستان کا مستقبل داوپر لگ جائے گا، وکلاء، ڈاکٹرز اور پروفیسرز کا قتل کیا جانا پاکستان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے  این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات  کی جانب سے لیکچرر منتظر مہدی عرف محمد یوسف کی تکفیری دہشت گردوں کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں صدر آئی ایس او کراچی علی رضوی، این ای ڈی کے طالب علم رہنما اظفر علی اور اساتذہ کرام شامل تھے۔ ریلی این ای ڈی کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں طلباء نے اساتذہ کرام کی شہادت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  طلباء سے خطاب میں اساتذہ یونین کے سربراہ نے کہا کہ  پاکستان میں تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے اور حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کا مستقبل داو پر لگ جائے گا۔ اپنے خطاب میں صدر آئی ایس او کراچی علی رضوی نے کہا کہ پاکستان میں لاقانونیت آئے روز بڑھتی جارہی ہے، پاکستان کا حکمران طبقہ دہشت گردوں سے مذاکرات میں مصروف ہے، پاکستان میں عوام شہید ہورہی ہے اور حکومت ان کے قاتلوں کو معاف کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے اور سندھ کا حکمران خواب غفلت میں مشغول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button