پاکستانی شیعہ خبریں

سنڑل جیل بنوں پر عسکریت پسندوں کے حملے کا خطرہ

شیعہ نیوز(بنوں)آر پی او بنوں کے خیبر پختونخوا حکومت کو لکھے گئے خط کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل جیل بنوں پرعسکریت پسندوں کی طرف سے ممکنہ حملے کی قابل اعتماد خفیہ اطلاعات ہیں۔ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے جیل میں قید ساتھیوں کو چھڑانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان میں سے بعض طالبان قیدی دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ جیل کی نگرانی کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیل کی نگرانی کے لیے 100 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اے پی سی کے ذریعے جیل کی چوبیس گھنٹے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی طرح عسکریت پسندوں کی طرف سے حملے کا سنگین خطرہ موجود ہے اس لیے جیل میں قید عسکریت پسندوں اور دیگر افراد کو کسی اور محفوظ جگہ منتقل کیا جائے۔ خط کی کاپی کمانڈر 325 بریگیڈ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ کمانڈر 325 بریگیڈ کو جیل کی حفاظت کے لئے کوئک رسپانس فورس تیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button