Uncategorized

امریکہ مسلمانوں کو مسلمانوں کے ذریعے مروا رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (لاہور) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔ پاکستان کی معیشت تباہ کرنے کے لیے کراچی میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ اہل حق پاکستان بچانے کے لیے میدان میں آئیں۔ اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ہتھیار بنا لیا ہے۔ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا خواب پورا کرنے کے لیے قومی قیادت اخلاص اور اتحاد کا راستہ اختیار کرے۔ ممبرانِ پارلیمنٹ نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں۔ نظامِ مصطفی برکتوں اور رحمتوں والا نظام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں کو مسلمانوں کے ذریعے مروا رہا ہے۔ اُمّتِ مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے علم اور عمل کو اپنا ہتھیار بنا لے۔ علمی زوال کی وجہ سے عالم اسلام کمزور ہے۔ امریکہ مسلم ممالک میں تنازعات کو ہوا دے کر مسلمانوں کو تقسیم کر رہا ہے۔ مذہبی راہنما قوم کو متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور قومی قیادت امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے کیونکہ امن کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button