پاکستانی شیعہ خبریں
’’شیعہ کو سفری سہولیات فراہم نہ کرو‘‘ کالعدم جیش الاسلام کی ٹرانسپورٹرز کو دھمکی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) کالعدم دہشتگرد تنظیم جیش الاسلام نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو شیعہ افراد کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سریاب روڈ پر ’’مجاہدین اسلام‘‘ نے دو شیعہ کو قتل کردیا۔ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ کرتے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کے روابط نہ رکھیں اور انہیں سفری سہولیات فراہم نہ کی جائیں۔ ورنہ یہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ ہماری کارروائیاں نظام خلافت راشدہ کے مکمل نفاذ تک جاری رہے گی۔