Uncategorized

یارسول اللہ ﷺ کہنے والے پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی طاقتوں کی پراکسی وارز کا مرکز بن چکا ہے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔ یارسول اللہ ﷺ کہنے والے پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک بچے گا۔ پاکستان کو امریکہ کے بجائے اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ مراعات یافتہ اشرافیہ نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کے نام پر تجارت کرنے والے دہشتگردی نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ہدف ہے۔ پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ مارو اور مر جاؤ کی بجائے زندہ رہو اور زندہ رہنے دو کی روش اپنانا ہوگی۔ امریکہ افغانستان کی "اینڈ گیم” کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور طالبان دونوں پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں اسی لیے امریکہ اور طالبان سے نجات قوم کی حیات ہے۔ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے کانگریسی ملاں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ پاکستان جعلی جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے۔ مزارات اولیاء پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ 60 ہزار شہیدوں کے قاتلوں سے مذاکرات غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی ہیں۔

انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر اسد خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انتہا پسندی نہیں امن و سلامتی کا علمبردار ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب اور امریکہ کی مداخلت فساد کی اصل جڑ ہے۔ حکمران دہشتگرد سانپوں کو دودھ پلا کر آگ سے کھیل رہے ہیں، امریکہ بھارت کو علاقے کا ٹھیکیدار بنانے پر تلا ہوا ہے۔ حکمران اپنے اثاثے پاکستان منتقل کر دیں تو غیر ملکی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پاکستان کو پرائی جنگ کا ایندھن بنانے کی غلطی دوبارہ نہ کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button