Uncategorized

طالبان سے مذاکرات شیطان سے مذاکرات کے مترادف ہیں، فیصل رضا عابدی

شیعہ نیوز (فیصل آباد) وائس آف شہداء پاکستان کے سربراہ، سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات شیطان سے مذاکرات کے مترادف ہیں۔ کسی دہشتگرد کو سزا نہ ملنا عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 60 ہزار پاکستانیوں کے بے رحم قاتلوں کی حمایت کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ افواج پاکستان کے خلاف مہم میں وزیر دفاع کا سب سے آگے ہونا افسوس ناک ہے۔ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ریاست اور آئین کے باغیوں کے خلاف ملک گیر آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔ امریکی ڈالروں سے تیار کی گئی جہادی تنظیمیں آج ملک کے لیے عذاب بن چکی ہیں۔ شہداء کے ورثاء کے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے۔ 60 ہزار شہداء کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کے آنسو حکمرانوں کو کیوں دیکھائی نہیں دیتے، شہداء کی لاشوں پر سودے بازی کی گئی تو حکمران میر جعفر اور میر صادق کی صف میں کھڑے ہونگے۔ دہشتگردی کے خلاف جہاد میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button