Uncategorized

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ’’جوتا باری کلب‘‘ کے ممبر بن گئے

شیعہ نیوز (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور میں ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کی تقریب میں شرکت کے لئے ابھی اسٹیج پر آ کر بیٹھے ہی تھے کہ پریس گیلری میں بیٹھے نجی ادارے کے ایک صحافی نے ان کو جوتا دے مارا، جو خوش قسمتی سے اسٹیج کے قریب ہی گر گیا اور شہباز شریف بال بال بچ گئے۔ جوتا پھینکنے کے بعد صحافی نے ہال میں شور شرابا برپا کر دیا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تحقیقات کرائے۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر صحافیوں نے جوتا مارنے والے صحافی کو سمجھایا اور کہا کہ کانفرنس میں بدمزگی نہ پیدا کی جائے، جس پر صحافی اپنی نشست پر بیٹھ گیا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ہیلری کلنٹن، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جوتا باری کلب کے ممبر بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button