قبلہ اول کی آزادی مسلح جدوجہد اور اتحادِ امت سے ہی ممکن ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے رہنماوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسا خطرناک مرض ہے جو نہ صرف مسلم اور عرب مسلم ممالک بلکہ یورپ اور افریقا کے لئے بھی خطرناک ہے تاہم دنیا کے تمام ممالک میں موجود با ضمیر اور حریت پسند انسانوں کو چاہئیے کہ صیہونزم کے اس فتنے سے نجات کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطین میں اسلامی مزاحمتی جماعت حماس اور الفتح سمیت پی ایل او میں شامل دیگر فلسطینی دھڑوں کے مابین مفاہمتی عمل طے پا گیا ہے جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے کہ فلسطینی تنظیمیں تحریک آزادی القدس کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی۔ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل اس بات کی کوشش میں مصروف عمل تھے کہ کسی طرح الفتح کے صدر محمود عباس کو مذاکرات کے راگ میں یرغمال بنا کر فلسطینی حقوق کو غصب کر لیا جائے اور ماضی کی طرح اب بھی سر زمین فلسطین پر صیہونی تسلط کو مزید تقویت فراہم کی جائے تاہم گذشتہ روز فلسطینیوں کی مفاہمت کے باعث اب نام نہاد مذاکرات کھٹائی میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔