Uncategorized

کراچی میں گرفتار نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو تحریک چلائیں گے، علامہ اصغر عسکری

شیعہ نیوز (چکوال) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے چکوال میں عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئے دن ہمارے ڈاکٹرز، وکلاء، علماء، طلبہ اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ جانتی ہے کہ یہ کون لوگ ہیں مگر آج تک کسی ایک واقعہ کے قاتلوں کو سزاء نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ صوبہ سندھ کی نااہل حکومت ہمارے جوانوں کو گرفتار کر رہی ہے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائمال کر رہی ہے۔ انہوں نے حالیہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا راستہ استعمال کیا ہے، ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں مگر بیگناہ جوانوں کی گرفتاری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بیگناہ جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جو قابل مذمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button