پاکستانی شیعہ خبریں
سینٹرل جیل ڈی آئی خان حملے میں ملوث دہشتگرد حکمت اللہ عرف متی پولیس مقابلے میں ہلاک
شیعہ نیوز (کلاچی) ڈیرہ اسماعیل خان میں سنٹرل جیل پر ہونیوالے حملے میں ملوث تکفیری طالبان دہشت گرد حکمت اللہ عرف متی پولیس مقابلے میں جہنم واصل ہوگیا ہے۔ تھانہ کلاچی کو اطلاع ملی تھی کہ روڑی کے علاقے میں تکفیری شدت پسند اور ڈکیت گروہ کا سربراہ حکمت اللہ روڑی کے علاقے میں موجود ہے۔ کلاچی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بڑی نفری کے ہمراہ روڑی میں مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا تو متی نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کا جوان محمد سلیم شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حکمت اللہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، جس میں ہینڈ گرنیڈز، راکٹ لانچر سمیت دیگر خطرناک و خود کار اسلحہ شامل ہے۔ ڈی پی او نے کلاچی پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے۔