پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے والوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، فیصل رضا عابدی

شیعہ نیوز (کراچی) وائس آف شہداء کے سربراہ اور سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے والوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ ہائیڈ پارک ہے جس میں آپ کھانا کھاؤ، مراعات لو بات کرو اور بس۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا، طاہر القادری کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن عمران خان نے اپنا گولڈن وقت ضائع کر دیا ہے، پاکستان کے عوام نے واضع کر دیا ہے کہ یہ وہ لوگ نہیں ہیں جن کو انہوں نے ووٹ دیا تھا، یہ 11 مئی کو جمہوریت کی برسی منانے جا رہے ہیں۔ فیصل رضا عابدی نے مزید کہا کہ جس وقت پاک فوج نے لال مسجد آپریشن کیا تھا جیو گروپ اسی دور سے پاک افواج پر حملے کر رہا ہے، جیو نے افتخار چوہدری کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی فورسسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی فورسسز پر ساری دنیا میں کیچڑ اچھالا گیا اور اب اگر کہا جائے کہ تھوڑا سا جرمانہ کریں درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ گھنٹے تک ڈی جی آئی ایس آئی کی کردار کشی کی گئی، جنگ اور جیو کی اینٹی پاکستان پالیسی کی لمبی تاریخ ہے یہ اینٹی پاکستان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اس کی سیاست کو ختم کر دیتے ہیں جس کو چاہتے اس کو سیاستدان بنا دیتے ہیں، یہ سب اینٹی پاک فوج پالیسی پر گامزن ہیں۔ فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہسیاستدان سارے اس لئے اکٹھے ہیں کیونکہ ان کے کیس عدالتوں میں ہیں اور عدالتیں ان کی مانتی ہیں، انہوں نے نادرا کے افسر کو گھر بھجوا دیا تاکہ انگوٹھوں کی تصدیق نہ کرائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button