پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان فرہاد علی شدید زخمی

شیعہ نیوز (ہنگو) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تکفیری دہشتگردوں نے دکان پر فائرنگ کرکے فرہاد علی نامی شیعہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق فرہاد علی ہنگو کے پٹ بازار میں واقع اپنی دکان میں موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں فرہاد علی شدید زخمی ہوگئے، جبکہ دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فرہاد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرہاد علی کو چہرے پر گولیاں لگی ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع ہنگو میں عرصہ دراز سے اہل تشیع کو دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور جنگوں کے ذریعے بے حد جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button