پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، کالعدم تکفیری تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید اطہر عباس زیدی شہید
شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی کے دوران سید اطہر عباس زیدی کو دہشتگردوں نے شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور سید اطہر عباس زیدی حسب معمول روزگار کے سلسلے میں اخون آباد کے علاقہ پھندو روڈ سے گزر رہے تھے کہ تکفیری جماعت کے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ان کو آٹھ گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا جنازہ رات 8 بجے کے بعد احتجاجی جلوس کی شکل میں گڑھی خانہ چوک پر لایا گیا، جہاں عوام نے علامتی احتجاجی دھرنا دیا۔ شہید کی نماز جنازہ علامہ ارشاد حسین خلیلی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ جس علاقہ میں شہید اطہر عباس کو نشانہ بنایا گیا وہ کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔