پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان سے مذاکرات نہیں بلکہ انکے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیئے، شاہد غوری

شیعہ نیوز (حیدرآباد) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ حکمران صرف اپنی جانوں کو بچانے کے لئے 18 کروڑ عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار طالبان سے مذاکرات نہیں بلکہ ان کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیئے، ہم روز اول سے ہی ان مذاکرات کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ 60 ہزار سے زائد معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وہ سنی تحریک حیدرآباد کی جانب سے پھلیلی تانگہ اسٹینڈ پر منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص) اور دفاع اہلسنت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مفتی احمد میاں برکاتی، مولانا محمد حسن رضا قادری، مولانا مقبول حسین اختر القادری، مولانا محمد محرم دین قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شاہد غوری نے کہا کہ ماضی کے حکمران ہوں یا موجودہ سب ہی دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، ہمارے حکمران امریکی غلامی میں اتنے مست ہوگئے ہیں کہ وہ یہ بھول چکے ہیں کہ ہم مملکت خداداد کے حکمران ہیں۔

محمد شاہد غوری نے مولانا سمیع الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں انہوں نے کہاکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب جی ایچ کیو، مہران ائربیس، بازاروں اور مزارات پر حملے کئے جاتے ہیں تو کیا ان میں افواج پاکستان اور عام انسان شہید نہیں ہوتے، اگر آج افواج پاکستان دہشت گردوں کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہیں تو مولانا سمیع الحق چلارہے ہیں کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button