پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی میں جاری دہشتگردی کی کارروائیوں میں طالبان ملوث ہیں، رحمان ملک
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہرِ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں طالبان ملوث ہیں۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، پیپلز پارٹی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کوئی نہیں چاہتا۔ وہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل پر تعزیت کیلئے نائن زیرو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری دہشتگردی کی کارروائیوں میں طالبان ملوث ہیں۔ ایم کیو ایم سے متعلق خورشید شاہ کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مدد کون کر رہا ہے۔