Uncategorized
ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
شیعہ نیوز (راولپنڈی) پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات خاص طور پر پاک ایران سرحد پر سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے پاک ایران سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات خاص طور پر بعض ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء اور مبینہ طور پر انہیں پاکستانی علاقے میں لائے جانے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔