پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں بھتہ خوروں کا راج، سیاسی و کالعدم جماعتیں ملوث ہیں رپورٹس

شیعہ نیوز(کراچی)گذشتہ سال نواز حکومت نے کراچی میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا تھا، اس وقت ملکی انٹیلی جنس اداروں نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم گروپوں کی رپورٹ بھی پیش کی تھی، آج جبکہ کراچی کو دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے ستمبر 2013ء میں شروع ہونے والے آپریشن کو 8 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن بھتہ خور آج بھی آزاد ہیں، سندھ حکومت خاموش ہے اور عوام شدید کرب و پریشانی کا شکار ہیں۔ بھتہ خوروں نے ڈاکٹر، وکیل، تاجر، صنعت کار، پروفیسر غرض زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں چھوڑا جسے بھتے کی پرچیاں نہ دی گئی ہوں، بھتہ خوروں نے کئی افراد کو بھتہ نہ دینے پر موت کے گھاٹ بھی اتار دیا، پولیس و رینجرز اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود بھتہ خوری پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ مملکت خداداد پاکستان کے معاشی حب اور میٹرو پولیٹن شہر کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کی غرض سے 5 ستمبر 2013ء کو آپریشن کا آغاز کیا گیا، اس دوران کراچی پولیس کی کمانڈ بھی تبدیل کی گئی جبکہ نئے ڈی آئی جیز بھی تعینات کئے گئے۔ کراچی آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے 10 ہزار سے زائد ملزمان کی گرفتاری کے دعوے کئے جو کہ انتہائی کھوکھلے ثابت ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم، لیاری گینگ وار، اے این پی، سنی تحریک، پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان و دیگر کالعدم دہشت گرد تنظیمیں سالانہ اربوں روپے بھتہ لے رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button