Uncategorized

پنجاب میں بنوت کا دعوی کرنے والا شخص غلام اکبر توہین رسالت (ص) کے الزام میں گرفتار

شیعہ نیوز(وہاڑی) میلسی سے مبینہ طور پر نبوت کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص کو توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر میلسی کے تھانہ سٹی ایس ایچ او زبیر احمد نے بتایا کہ ملزم غلام اکبر نے ایک اجتماع کے دوران ایسی باتیں کیں جو توہینِ اسلام اور گستاخی رسالت کے زمرے میں آتی ہیں، ملزم کی باتوں کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے جو بطور ثبوت عدالت کو فراہم کر دی جائیں گی۔

مقامی افراد نے ملزم غلام اکبر ان باتوں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی اور پھر مقامی علماء کی ایک کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ اس شخص کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے۔ پولیس نے ایک شہری کی درخواست پر ملزم غلام اکبر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت تحریف قرآن، تحریف اذان کے الزامات کے علاوہ وحی، نبوت اور بیت اللہ کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے مطابق ملک میں توہین رسالت کی سزا موت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button