Uncategorized
انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان شدت پسندوں کی فائرنگ سے جان بحق
شیعہ نیوز(ملتان) ملتان کے علاقے کچہری روڈ پر دہشت گرد تکفیری گروہ کی فائرنگ سے راشد رحمان ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راشد رحمان انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ تھے۔ نامعلوم ملزمان نے راشد رحمان ایڈووکیٹ کے چیمبر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے جونیئر وکیل اور ایک ملازم شدید زخمی ہوا ہے۔ راشد رحمان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔