پاکستانی شیعہ خبریں

ایف بی آئی ایجنٹ کی سندھ حکومت اور امریکی سفارتخانے کے دباؤ پر ضمانت منظور

شیعہ نیوز (کراچی) سیشن عدالت ملیر نے گرفتار امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کی ضمانت 10 لاکھ روپے میں منظور کرلی گئی ہے جس کے بعد اسے کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت ملیر نے 3 روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لئے گئے ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کی درخواست پر اس کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کرلی ہے، جس کے بعد اسے کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس کی رہائی حکومت اور امریکی سفارت خانے کے دباؤ پر عمل میں آئی ہے، امریکی سفارت خانے کے کہنے پر ہی ایف بی آئی ایجنٹ کو تھانہ ایئرپورٹ کے بجائے آرٹلری میدان پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔

جوئیل کاکس کی رہائی کے لئے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری خود تھانے گئے اور پولیس حکام کو کیس ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس پر پولیس نے سیشن کورٹ ملیر میں ریکارڈ پیش کیا کہ جوئیل کاکس کسی بھی مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جوئیل کاکس کو 3 روز قبل جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب اس کے سامان سے پستول کی 15 گولیاں اور جاسوسی کے خفیہ آلات برآمد ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button