Uncategorized

مسلم حکمرانوں کی خودغرضی امت کے زوال کی بڑی وجہ ہے، علامہ ریاض حسین شاہ

شیعہ نیوز (لاہور) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی خودغرضی اُمّت کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ امن اور سلامتی کے بغیر فلاحی معاشرے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ گلے کاٹنے نہیں ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں غیراسلامی رسوم و رواج کا چلن عام ہوتا جا رہا ہے۔ اُمّتِ مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب آپس کا اختلاف و انتشار ہے۔ نظامِ تعلیم میں غیرملکی مداخلت ملکی سلامتی اور نظریاتی اساس پر حملہ ہے۔ اسلامی نظام تعلیم نے دنیا کو عظیم سکالرز دیئے ہیں۔ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ برما میں مسلم دشمنی عروج پر ہے۔ انتہاپسند بدھوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ مسلمانوں کی نسل کشی کر کے انہیں میانمار سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عام آدمی کو بنیادی ضروریات زندگی نہ ملنا ریاست کی ناکامی ہے۔ طاقت کے زور پر دوسروں پر دہشت اور دھونس تو جمائی جا سکتی ہے لیکن ان سے دل و دماغ نہیں جیتے جا سکتے۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو رواداری اور تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان اس وقت انتہاپسندی اور دہشت گردی کی آگ میں سلگ رہا ہے۔ انتشار اور دہشت گردی اسلام اور پیغمبرِ اسلام (ص) کی تعلیم نہیں۔ حضور اکرم (ص) کا سبق امن، بھائی چارہ، محبت اور خیرخواہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button