حسن ابدال میں تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر فیصل منظور شہید
شیعہ نیوز (حسن ابدال) پاکستان بھر میں امریکی و سعودی ایماء پر شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، تکفیری وہابی دہشتگروں نے فائرنگ کرکے حسن ابدال کی معروف شیعہ سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فیصل منظور کو شہید کر دیا، کچھ عرصہ قبل شہید ڈاکٹر فیصل منظور کے کزن اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر علی کو بھی تکفیری وہابی دہشتگردوں نے اسپتال کے باہر فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ ڈاکٹر بابر علی شہید کا قتل تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے معمہ بنا ہوا ہے، وقوعہ کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ دو ماہ قبل جی ٹی روڈ لاری اڈہ پر واقع حسن میڈیکل کمپلیکس کے سامنے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر علی کے قتل کے بعد دہشتگردوں نے پیر کی رات ڈاکٹر بابر علی کے کزن اور شیعہ سماجی شخصیت ڈاکٹر فیصل منظور کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، جن کی لاش ضابطہ کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ شیعہ علماء کونسل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اعجاز نقوی نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں شیعہ ڈاکٹرز کی پے در پے قتل کی وارداتوں پر اعلٰی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔