پاکستانی شیعہ خبریں
مانسہرہ، شنکیاری میں تکفیریوں نے مسجد دھماکے سے اڑا دی، ایم ڈبلیو ایم کی سخت مذمت
شیعہ نیوز (مانسہرہ) پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تکفیری وہابی دہشت گردوں نے ایک مسجد کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ مانسہرہ کے نواحی علاقے کنڈ سیداں، شنکیاری میں موجود جامع مسجد امیرالمومنین علیہ السلام کو تکفیری دہشت گردوں نے رات گئے بم دھماکے سے اڑا دیا۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے پی کے علامہ وحید عباس کاظمی نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔