پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی، جشن مولود کعبہ پر ایمپریس مارکیٹ تا خراسان جلوس نکلا گیا
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کا تاریخی جشن ولادت باسعادت امام علی (ع) پر اجتماع منعقد کیا گیا، اجتماع کے بعد جلوس ولا برآمد ہوا جو الیکٹرنکس مارکیٹ سے خراسان امام بارگاہ تک نکالا گیا۔ جلوس میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ شہنشاہ حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علی حسین نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی حسین احمد، ذاکر اہل بیت علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا قرۃ العین عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ پروگرام میں شیعہ و سنی افراد کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔