پاکستانی شیعہ خبریں

جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں اہلبیت (ع) کی توہین پر علماء کی مذمت، توہین رسالت (ص) کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک کے مارنگ شو میں اہلیبت ؑ کی توہین پر علماء نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے، تفیصلات کے مطابق جیو چینل پر ڈاکڑ شائستہ واحدی کے پروگرام میں بدنام زمانہ اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد ملک کی شادی کی عکس بندی کی گئی، اس دوران چند قوال مولائے متیقان امیر المومینن علی ابن ابی طالب علیہ سلام اور خاتون جنت سیدہ فاطمہ بنت محمد صلی علیہ وآل وسلم کی شادی کے حوالے سے ایک منقبت (علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی) پڑھتے جارہے تھے، اس منقبت کی عکس بندی کچھ اسطرح کی گئی جس سے غلط تاثر قائم ہوا، منقبت کے ہر اشعار پر جہاں امیرالمومینن کا ذکر اتا وہاں جیو کا کیمر ہ وینا کے شوہر کو دیکھتا اور جہاں جناب زہرا کا ذکر آتا وہاں وینا کو دلہن بنے ہوئے دیکھایا جارہا تھا۔ جیو کی اس حرکت پر علماء سمیت تمام مسلماناں پاکستان میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

اس پروگرام کے خلاف علماء نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جیو پر توہین مذہب اور رسالت ص کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا، چونکہ مولا علی اور جناب زہرا ؑ اللہ کے رسول کے اقرباء میں سے ہیں لہذا انکی توہین رسول کی توہین ہے، علماء کا کہنا تھا کہ  مارنگ شوز  اسلام کی تعلیمات کے منافی ہیں، دوسری طرف سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ  اس مسئلہ کو ہم نے علماء بورڈ کے پاس بھیجا ہے  انہوں کہا کہ علماء کی جانب سے جو فتوی آئے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button