پاکستانی شیعہ خبریں
شائستہ واحدی نے توہین اہلبیت (ع) پر معافی مانگ لی، عوام بدستور سراپا احتجاج
شیعہ نیوز (کراچی) جیو نیوز مارننگ شو جاگو پاکستان جاگو میں اہلیبت (ع) کی شان میں گستاخی پر مسلمانان پاکستان مسلسل سراپا احتجاج ہیں، گذشتہ روز پروگرام میں حضرت علی علیہ سلام اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی شان میں لکھی گئی منقبت پر رقص کرنا اور بدنام زمانہ اداکارہ وینا ملک کی شادی کی تقریب کے ڈرامے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ،جبکہ علماء کرام نے بھی اس مسئلہ پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا، قوم اور علماء اور مذہبی اداروں کے شدید دباؤ کے بعد جیو اور پروگرام ہوسٹ ڈاکڑ شائستہ واحدی نے اللہ اور قوم سے معافی تو مانگ لی ہے مگر قوم بدستور سراپا احتجاج ہے، عوام کا کہنا ہے کہ جیو ایک بار نہیں کئی بار یہ غلطی کرچکا ہے ہر بار اسے معاف نہیں کیا جاسکتا۔