پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے وزیر داخلہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیو ز( کراچی ) متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے پاسپورٹ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، ایم کیو ایم نے الطاف حسین کو پاسپورٹ نا جاری کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے آج بروز جمعہ ملک گیر احتجاج بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے قائد الطاف حسین کے لئے پاکستانی پاسپورٹ کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین قانونی کاروائی پوری کرتے ہوئے پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button