پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، تکفیری جماعت کی فائرنگ سے مبارک علی شہید

شیعہ نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر شیعہ ہزارہ مبارک علی شاہ پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی مبارک علی شاہ زمین پر لیٹ گئے، جسکی وجہ سے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی۔ پولیس کے مطابق مبارک علی نے بتایا ہے کہ وہ میکانگی روڈ پر جا رہے تھے کہ پہلے سے کھڑے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہوں نے اپنے آپ کو زمین پر گرا دیا، جسکی وجہ سے حملہ آوروں کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ لاش ضروری کاروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت کیلئے پولیس کی جانب سے میڈیا میں اشتہار دیا جا رہا ہے، تاکہ اس کی شناخت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button